عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کرکے لاش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی تھی۔فائل فوٹو
عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کرکے لاش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی تھی۔فائل فوٹو

کراچی۔ گودام میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں جنریٹر میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے گودام میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا جنریٹر میں ہوا، گودام میں جنریٹر کو اسکریپ کے لیے توڑا جارہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جس میں کہا گیا ہے کہ دھماکا جنریٹر میں بارودی مواد کے باعث ہوا، جنریٹرکے ایک پائپ میں دھماکا خیز مواد کے ذرات ملے ہیں۔