کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 39ڈالر کی کمی سے 1916ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی۔
عالمی سطح پر سونے کے بھاؤ گرنے سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں فوی تولہ سونے کی قیمت میں 1300روپے اور فی دس گرام سونے کے نرخ میں 1115روپے کی کمی ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98851روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1200روپے 27پیسے پر مستحکم رہی ہے۔