مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 191 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروبار کا مثبت دن رہا، مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن ایک کم 8250 ارب روپے ہے۔
حصص بازار میں آج شیئرز کی خریداری کا رجحان رہا، 100 انڈیکس نے کاروباری دن کا اختتام 191 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 344 پر کیا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 45623 رہی۔
بازار میں آج 64 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 25 ارب 52 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہے۔