ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا۔فائل فوٹو
ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا۔فائل فوٹو

13 سالہ اربازکا قاتل کلاس فیلو ہی نکلا

کراچی ۔پولیس نے منگھوپیر میں 13 سال کے لڑکے اربازکے قتل کا معممہ حل کرلیا۔

پولیس کے مطابق ارباز کو اس کے کلاس فیلو ارحم نے قتل کیا جسے گرفتارکرلیا گیا اور ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ارباز کو سر پر بھاری چیز مارکر قتل کیا گیا تھا، ملزم کے گھر سے بھاری پتھر برآمد کیا گیا جس سے ارباز کو قتل کیا گیا جب کہ ملزم کے خون آلود کپڑے اور مقتول کا موبائل بھی اسی کے پاس سے ملا۔

پولیس کےمطابق ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ٹیچرنے اسے پیپرلیک کرکے دیا اوراس بات کا ارباز کو پتا چل گیا تھا جس پراسے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ شبہ ہے بچےکو زیادتی کےبعد قتل کیا گیا جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ سے ہوگی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک اور ملزم ارسلان کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے جس نے قتل کے بعد لاش کو پلاٹ میں لیجاکر پھینکا تھا، دونوں ملزمان ارحم اور ارسلان کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کےمطابق ارباز 8 جنوری سے لاپتہ تھا اور9 جنوری کو اس کی لاش خالی پلاٹ سے ملی تھی جس خالی پلاٹ سے لاش ملی تھی اسی کے پڑوس میں ارحم کا گھر بھی ہے۔