پابندی یمن تنازع کی وجہ سے لگائی گئی، ہمارے نزدیک انسانی حقوق کا احترام زیادہ ضروری ہے، اطالوی وزیر خارجہ
پابندی یمن تنازع کی وجہ سے لگائی گئی، ہمارے نزدیک انسانی حقوق کا احترام زیادہ ضروری ہے، اطالوی وزیر خارجہ

اٹلی نے سعودی عرب اور امارات کو اسلحے کی فروخت پر پابندی لگادی

روم: اٹلی نے یمن تنازع کی وجہ سے سعودی عرب اور امارات کو ہزاروں میزائل کی فروخت روک دی۔
اٹلی نے دونوں ممالک پر پہلے 18 ماہ کے لیے پابندی لگائی تھی تاہم اب اسے مستقل کردیا ہے۔ اطالوی وزیر خارجہ نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان دونوں ممالک کو میزائلز اور لڑاکا طیاروں کے بموں کی فراہمی منسوخ کردی ہے تاکہ ہمارے ملک کی جانب سے دنیا کو امن کا واضح پیغام دیا جاسکے، ہمارے نزدیک انسانی حقوق کا احترام زیادہ ضروری ہے۔
اٹلی میں امن اور اسلحے پر پابندی کی علمبردار تنظیموں نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے تاریخی قرار دیا۔ اس فیصلے سے 12 ہزار 700 بموں کی خریداری کے آرڈر منسوخ کردیے گئے جو دونوں ممالک نے اٹلی کو دیے تھے۔ سعودی عرب اور امارات نے 2016 میں اٹلی سے 20 ہزار میزائلز کی خریداری کے لیے 40 کروڑ یورو کا معاہدہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور امارات کا شمار اطالوی اسلحے کے خریدار 10 بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔