رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا
یکم رجب 14 فروری 2021 بروز اتوار ہو گی، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد
چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری
اسلام آباد: ماہ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ یکم رجب 14 فروری 2021 بروز اتوار ہو گی۔
چاند کی رویت کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں زونل کمیٹی اسلام آباد کے اراکین نے شرکت کی۔