سب زیادہ چندہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے دیا، پیپلزپارٹی کے یاورنصیرنے چندے میں پچاس روپے دیے
سب زیادہ چندہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے دیا، پیپلزپارٹی کے یاورنصیرنے چندے میں پچاس روپے دیے

پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر کی سینیٹ الیکشن فیس کیلیے چندہ جمع کرنا پڑگیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوارفرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوار فرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ گئی۔ الیکشن فیس 40 ہزارروپے تھی اورفرحت اللہ بابر کے پاس 32 ہزارروپے تھے۔
فرحت اللہ بابرکے ساتھ موجود پیپلزپارٹی کے ارکان نے چندہ کرکے پیسے پورے کیے۔ سب زیادہ چندہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے دیا جب کہ پیپلزپارٹی کے یاورنصیرنے چندے میں پچاس روپے دیے۔