اپوزیشن میں سے کوئی بھی بات کرتا ہے تو تحقیقات شروع ہو جاتی ہیں لیکن فیصل واؤڈا تو ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں۔فائل فوٹو
اپوزیشن میں سے کوئی بھی بات کرتا ہے تو تحقیقات شروع ہو جاتی ہیں لیکن فیصل واؤڈا تو ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں۔فائل فوٹو

فیصل واوڈا کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

سینیٹ انتخابات سے قبل وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔ وفاقی وزیرکے خلاف لیگی رہنما محمد جاوید خالد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائرکردی۔

محمد جاوید خالد کاکہنا تھا کہ فیصل واوڈا دہری شہریت کے حامل ہیں، انہوں نے جھوٹ بولا، وہ صادق اور امین نہیں رہے۔فیصل واوڈا جب الیکشن کمیشن میں اپنا فارم جمع کروائیں گے تو اس کا جائزہ لیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرالیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تو وہ سینیٹ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

واضع رہے الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا دہری شہریت کیس کی آئندہ سماعت 24  فروری کو ہوگی۔