مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو
مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا سے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 333 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 77 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 64 ہزار 268، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 990، بلوچستان میں 18 ہزار 942، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940، اسلام آباد میں 42 ہزار 688 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 487 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 84 لاکھ 66 ہزار 117 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 19 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 25 ہزار 997 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 680 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 333 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار51، سندھ میں 4 ہزار 219، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار995، اسلام آباد میں 486، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اورآزاد کشمیر میں 281 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔