بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسد مہدی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں نے ایف سی پوسٹ پرفائرنگ کی،دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسدمہدی شہیدہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گزشتہ رات این 85 ہائی وے ایف سی پوسٹ پر حملہ کیا، فورسز نے علاقے کامحاصرہ کر کے دہشتگردوں کے فرارکے ممکنہ راستے بند کر دیے،علاقے میں سرچ اینڈکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔