اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے۔فائل فوٹو
اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے۔فائل فوٹو

جس دن امپائر کی انگلی ہٹی، دنیا حقائق دیکھ کر دنگ رہ جائے گی۔اکبرایس بابر

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزاراکبرایس بابر کاکہناہے کہ انصاف کے حصول کےلیے ہر سطح پرجاوَں گا،جس دن امپائرکی انگلی ہٹ گئی حقیقت سب پرعیاں ہوجائے گی اور دنیا حقائق دیکھ کردنگ رہ جائے گی۔

کے مطابق پی ٹی آئی کےخلاف مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا،درخواست گزار اکبرایس بابر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ خاورالیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،ڈی جی لا ارشد خان کے سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث اجلاس نہ ہوسکا،الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہاکہ جب میں نے کیس کیا تو عمران خان اسٹے آرڈرکے پیچھے بھاگے، میں انصاف کیلیے انہی اداروں کے پاس جاسکتاہوں، عمران خان6 سال سے مقابلے سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے ،پی ٹی آئی سیکریٹری فنانس نے فرنٹ اکاﺅنٹس تسلیم کیے ،انہوں نے قبول کیا مڈل ایسٹ سے ملازمین کو پیسہ آیا۔

اکبرایس بابر نے کہاکہ بہت بڑے پیمانے پرغیرقانونی ٹرانزیکشنزہوئیں ،ہم اسکروٹنی کمیٹی میں احتجاجاً بیٹھے ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے چار ملازمین کے اکاﺅنٹس سے ڈونیشنزآئی تھیں ،تحریک انصاف نے ملازمین کے اکاﺅنٹس کااستعمال کیا۔اکبرایس بابر نے کہاکہ یہ بہت بڑاجرم ہے اس پر منی لانڈنگ کا کیس بنتا ہے،اکاﺅنٹس سے کیش چیک کے ذریعے پیسے نکال لیے جاتے تھے ۔