گرفتار ملزم عابد علی سے ویڈیو کلپ میں نظر آنے والا اسلحہ اور گھوڑا بھی برآمد کر لیا گیا ہے
گرفتار ملزم عابد علی سے ویڈیو کلپ میں نظر آنے والا اسلحہ اور گھوڑا بھی برآمد کر لیا گیا ہے

اورنگی ٹائون میں گھوڑےپربیٹھ کراسلحہ کی نمائش کرنےاورعلاقہ میں خوف وہراس پھیلانےوالامشکوک شخص گرفتار

اورنگی ٹائون پولیس کی کاروائی سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ملزم  نے 2 روز قبل قزافی چوک سیکٹر 1A اورنگی ٹاؤن میں سرعام اسلحہ کی نمائش کر کے اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا یا تھا۔جس کی ویڈیوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ۔

گرفتار ملزم کی ویڈیو کلپ بھی موجود ہے جس میں ملزم کو باآسانی گھوڑے کے ساتھ اسلحہ کو لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.ملزم علاقہ پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ایس ایچ او اورنگی ٹائون نے انٹیلیجنس اسٹاف  کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عابد علی ولد محبوب علی کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے ویڈیو کلپ میں نظر آنے والا اسلحہ اور گھوڑا بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔

ملزم کیخلاف ضابطہ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔