بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کے پڑوسی نے ان کے بھانجے پر زمین ہتھیانے کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پڑوسی عظمت اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے بھانجے شیرازعظیم کے خلاف پٹیشن دائرکردی ہے، درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔
شہری نے درخواست میں مو¿قف پیش کیا کہ بنی گالہ میں وزیراعظم کے بھانجے زمین ہتھیا رہے ہیں، پولیس اور انتظامیہ نے عمران خان کی رہائشگاہ سے متصل میری زمین پرکام سے روک دیا ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفتر بلا کر زمین عمران خان کے بھانجے کو فروخت کرنے کا کہا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ اور پولیس کو شہری عظمت اللہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس، انتظامیہ اورعمران خان کے بھانجے کو نوٹسز جاری کر دیے۔