وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذلفی بخاری بھی سری لنکا گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ سری لنکا کا پہلا دورہ ہے جس میں وہ اپنے سری لنکن ہم منصب اور صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کے دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور مختلف امورمیں دوطرفہ تعاون کےفروغ پربات ہوگی جب کہ مختلف امور میں پاک سری لنکا مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔