احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

احتساب عدالت نے شہبازشریف کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مستردکردی

احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں شہبازشریف کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مستردکردی،عدالت نے کہاکہ آپ کی درخواست پرپہلے بھی گواہ کا بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا،امجدپرویز توہردن ہائیکورٹ میں مصروف رہتے ہیں ،عدالتی کارروائی آپ کے مطابق نہیں چل سکتی ۔

احتساب عدالت لاہورمیں رمضان شوگرمل کیس پر سماعت جاری ہے،شہبازشریف اورحمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کردیاگیا،معاون وکیل امجد پرویز نے کہاکہ امجد پرویز ایڈووکیٹ ہائیکورٹ میں مصروف ہیں ،سماعت آج ملتوی کردی جائے ۔

عدالت نے کہاکہ آپ کی درخواست پرپہلے بھی گواہ کا بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا،امجدپرویز توہردن ہائیکورٹ میں مصروف رہتے ہیں ،عدالتی کارروائی آپ کے مطابق نہیں چل سکتی ۔عدالت نے کہاکہ کمرے میں رش کم کیا جائے، پہلے ہی کوروناکاخدشہ ہے ،شہبازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے ۔