اپوزیشن میں سے کوئی بھی بات کرتا ہے تو تحقیقات شروع ہو جاتی ہیں لیکن فیصل واؤڈا تو ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں۔فائل فوٹو
اپوزیشن میں سے کوئی بھی بات کرتا ہے تو تحقیقات شروع ہو جاتی ہیں لیکن فیصل واؤڈا تو ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں۔فائل فوٹو

فیصل واوڈا کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکنے کی ن لیگ کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکنے کی ن لیگ کی درخواست مسترد کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کا نوٹیفکیشن روکنے کی ن لیگ کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل جہانگیر جدون نے کہاکہ جھوٹا بیان حلفی دینا بھی انتخابی کرپشن ہے ،فیصل واوڈا کیس کے فیصلے تک نوٹیفکیشن روکا جائے،کل کیس کی سماعت ہے تب تک نوٹیفکیشن روکاجائے۔

ممبرپنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیاکہ فیصل نے جھوٹ بولا ہے توہائیکورٹ نے نااہل کیوں نہیں کیا؟،نوٹیفکیشن روکنے کی کوئی وجہ بھی تو بتائیں ،ممبرپنجاب نے کہاکہ نوٹیفکیشن ہو جائے تو بھی کمیشن کارروائی کرسکتا ہے،الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی استدعامستردکردی۔