کراچی میں جو سکون ہے اس کے پیچھے مسلم لیگ(ن) ہے.کراچی میاں نواز شریف کا شہر ہے اس شہر کو آگ اور خون کے سمندر سے بچا کر نکالنے پر کراچی کے تین کروڑ شہری پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑے ہیں. عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ نا اہلوں، لٹیروں، ہڑتالوں، اغوا برائے تاوان اور جلاو گھیراو کا دور واپس نہیں آنے دیں گے.
اس حوالے سے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کا حلقہNA-249 قائد نواز شریف کا قلعہ ہے جہاں سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں نے ہر منصفانہ اور آزادانہ انتخاب میں کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور عوام کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کیا.
کراچی کا ضمنی انتخاب اہلیان کراچی کا میاں محمد نواز شریف کے ساتھ عقیدت کا اظہار ہوگا. کراچی کے حلقے NA-249 کے ضمنی انتخاب، اسٹوڈنٹس کنونشن کے انعقاد،پی ڈی ایم کے لانگ مارچ اور ایم ایس ایف کی ضلعی تنظیموں کی کارکردگی کے جائزے کے لئے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کی ہدایات پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ کے صدر یاسرعدیل شیخ کی صدارت میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کراچی ڈویژن کا ایک اہم اجلاس مسلم لیگ(ن) ہاؤس کارساز کراچی میں منعقد ہوا۔
جس میں ڈویژنل صدر سردا محمد سہیل، ضماد عالم خان،سید ابراہیم شاہ، بیور بلوچ، شعیب خان، اشرف زمان، نبیل آفریدی، عبد الرحمن، فرمان اللہ خان، اسد خان، رانا شوکت ،محسن شاہ، حاذق آرائیں، نعمان بھٹی، عثمان یوسفزئی، امتیاز احمد،اسامہ خان، جبار خان، عثمان خان، سعد خان، سیف الدین خان، محب اللہ خان، حیدر علی، رحیم شاہ، عمر فاروق، الیاس بلوچ، محمد اسد، محمد شفیق نے شرکت کی .
اجلاس میں یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ کراچی کا امن اس بات کا گواہ ہے کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے کراچی کے عوام کے جان و مال اور ان کے بچوں کے تحفظ کے لئے اپنی حکومت کو بھی داؤ پر لگایا اور کراچی میں امن بحال کیا۔
کراچی کے عام شہری، کراچی کے تاجر، صنعتکار، مزدور دوکاندار سب اس کا اعتراف کرتے ہیں کہ اگر میاں محمد نواز شریف نے کراچی کے امن کی بحالی کے لئے جرتمندانہ فیصلے نہ کئے ہوتے تو ہم آج بھی اندھیروں میں زندگی گذار رہے ہوتے.
یاسر عدیل شیخ نے ایم ایس ایف ن کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر نعرہ لگایا کہ کراچی میں جو سکون ہے اس کے پیچھے مسلم لیگ(ن) ہے. کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل نے کہا کہ ایم ایس ایف ن کراچی کے نوجوان ضلع غربی کے ضمنی انتخاب میں ووٹ پر پہرہ دیں گے ڈ سکہ کی دھند کی ٹیکنالونی کو کراچی میں بھی ناکام بنائیں گے اور قائد کے جانثار ساتھی مفتاح اسماعیل کی کامیابی یقینی بنائیں گے. کراچی سمیت سندھ بھر سے ایم ایس ایف کے قافلے لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے اور مسلط حکمرانوں کو اقتدار سے نکال باہر پھینکنے تک اسلام آباد میں ڈیرے جمائے رکھیں گے.