یوسف رضاگیلانی کے سات مسترد شدہ ووٹس اہم شواہد ہیں۔فائل فوٹو
یوسف رضاگیلانی کے سات مسترد شدہ ووٹس اہم شواہد ہیں۔فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ کا انتخابی نتیجہ کل چیلنج کیا جائے گا

پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کرنے کیلیے درخواست تیار کرلی ،پیپلزپارٹی نے 7 مسترد شدہ ووٹ حاصل کرنے کیلیے بھی عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کل اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کرے گی ،درخواست میں نتیجہ چیلنج کرنے کے علاوہ بیلٹ پیپرکے حصول کی بھی استدعا کی جائے گی ۔

پیپلزپارٹی کے وکیل نے کہاہے کہ یوسف رضاگیلانی کے سات مسترد شدہ ووٹس اہم شواہد ہیں، عدالتی کے ذریعے مستردشدہ ووٹ حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے پیپلزپارٹی کو7 بیلٹ پیپر دینے سے انکارکیا تھا۔