اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی پولیس نے اغواکی واردات میں ملوث نجی اسکول کے مالک فضل کو ساتھی ارسلان سمیت گرفتار کرلیا ہے
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی پولیس نے اغواکی واردات میں ملوث نجی اسکول کے مالک فضل کو ساتھی ارسلان سمیت گرفتار کرلیا ہے

خاتون ٹیچرکےشادی سےانکارنےاسکول مالک کواغواکاربنادیا

اسکول مالک نے اپنے اسکول میں نوکری کرنے والی  ٹیچرکو شادی سے انکار کرنے پر ٹیچر کے چھوٹے بھائی کو اغواکرلیا ۔اس حوالے سے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے18مارچ کوٹیچرکے15سالہ بھائی مزمل  کو اغواکرلیا تھا ۔

اغوا کار اسکول مالک نے ٹیچر کے بھائی کو اورنگی ٹائون کے علاقے سے اغوا کیا تھا ۔واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اے وی سی سی اورسی پی ایل سی پولیس نے جدید ٹریسنگ ڈیوائسسز کا استعمال کرتے ہوئے اغواہونےوالے15سالہ لڑکے کوبازیاب کرالیا ہے۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی پولیس نے اغواکی واردات میں ملوث نجی اسکول کے مالک فضل کو ساتھی ارسلان سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کار اسکول مالک نے اپنی ٹیچر کے بھائی کو شادی سے انکار کرنے پر اغوا کیا تھا ۔ملزم کی جانب سے ٹیچر خاتون پر دبائوں ڈالا جارہا تھا کہ مجھ سے شادی کروں ورنہ میں تمہارئ بھائی کو اغوا کرلونگا ۔