افغان امن عمل سمیت علاقائی امن و استحکام کیلیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔فائل فوٹو
افغان امن عمل سمیت علاقائی امن و استحکام کیلیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔فائل فوٹو

آرمی چیف سے برطانوی کمانڈراسٹریٹجک کمانڈکی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی اسٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر نے ملاقات  کی، جس میں جنرل سر پیٹرک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق برطانوی اسٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈاور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقا ت میں پیشہ وارانہ امور، باہمی تعاون، علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

برطانوی کمانڈر اسٹریٹیجک کمانڈ نے پاکستان آرمی کی دہشتگردی کے خلاف کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل سمیت علاقائی امن و استحکام کیلیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔ آرمی چیف نے برطانوی کمانڈر اسٹریٹیجک کمانڈ سے اظہارتشکرکیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک آرمی برطانیہ کیساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتی ہے۔