بغیر ماسک 96 اورایس او پیزکی خلاف ورزی پر 120 مقدمات درج

سٹی ڈویژن میں بغیر ماسک 31 اور ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 66 مقدمات درج کئے گئے۔

               
March 29, 2021 · اہم خبریں, قومی
مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو

مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو

لاہور میں بغیر ماسک 96 اورایس او پیزکی خلاف ورزی پر 120 مقدمات درج کرلیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سٹی ڈویژن میں بغیر ماسک 31 اور ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 66 مقدمات درج کئے گئے جبکہ کینٹ ڈویژن میں بغیر ماسک 26 اورایس او پیزکی خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج کئے گئے۔

سی سی پی اولاہورکاکہناہے کہ ماڈل ٹائون ڈویژن میں بغیر ماسک 18 مقدمات درج کروائے گئے، اقبال ٹائون میں بغیرماسک 6 اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 مقدمات درج کئے گئے ،اسی طرح سول لائنز ڈویژن میں بغیر ماسک 13 اورایس او پیزکی خلاف ورزی پر 37 مقدمات درج کئے گئے ،اس کے علاوہ صدر ڈویژن میں بغیر ماسک اورایس او پیزکی خلاف ورزی پر 4 مقدمات درج کیے گئے۔