30 اپریل تا 30 مئی کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں1539افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوامیں 769 اور سندھ میں 394 افراد جاں بحق ہوئے، این سی او سی
30 اپریل تا 30 مئی کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں1539افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوامیں 769 اور سندھ میں 394 افراد جاں بحق ہوئے، این سی او سی

کورونا کے وار جاری۔ مزید41افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے 41 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھےجس کے بعد اموات کی کل تعداد 14 ہزار 256 ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

پنجاب میں 2 لاکھ 15 ہزار 227، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار889،بلوچستان میں 19 ہزار 525، خیبر پختونخوا میں 85 ہزار 531، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 10، اسلام آباد میں 56 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 369 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 98 ہزار 197 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔