ہتک عزت کے دعویٰ۔ وزیراعظم عمران خان نے وکیل تبدیل کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹرعلی ظفر کو اپنا وکیل مقررکردیا۔

               
March 29, 2021 · اہم خبریں, قومی
وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔فائل فوٹو

وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔فائل فوٹو

شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے میں وزیراعظم عمران خان نے اپنا وکیل تبدیل کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ میں مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کے وزیراعظم کیخلاف ہتک عزت دعویٰ پر سماعت ہوئی ،وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹرعلی ظفر کو اپنا وکیل مقررکردیا،بیرسٹر علی ظفرکی جانب سے وکالت نامہ پیش کردیا گیاعدالت نے مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں وزیراعظم کی جانب سے بابراعوان کیس لڑ رہے تھے۔