پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ اظہر کی کاوششوں سے قیوم آباد سی ایریا کی آخری گلیوں میں گیس پریشر کا دیرینا مسئلہ حل ہو گیا ۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم نے راجہ اظہر کے احکامات پر قیوم آباد کے علاقے سی ایریا میں آکرمین لائن کا معائنہ کیا جو کہ گزشتہ بارشوں میں بلاک ہوگئی تھی ۔جس کو کاٹ کر دوسرا پائپ لگایا گیا ۔اس کے بعد پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ اظہر کی ٹیم نے مختلف گھروں اور گلیوں کا دورہ کیا ۔جس پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اب گیس کا پریشر صحیح ہوگیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے گیس کا مسئلہ حل کر نے پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ اظہر کا شکریہ ادا کیا۔