کراچی،لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔فائل فوٹو
کراچی،لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔فائل فوٹو

آج شام چاند نظرآنے کا واضح امکان

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آج شام چاند نظرآنے کا واضح امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ صیام کا چاند گزشتہ صبح 7بج کر 32منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے۔ آج کی شام غروب آفتاب اورغروب قمرکا فرق 71گھنٹے ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے قائم مقام ڈائریکٹرعالم زیب خان کا کہنا ہے کہ پشاور کے جنوبی اضلاع میں چاند واضح نظرآنے کا امکان ہے۔عالم زیب خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں آج شام کو مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 بجکر 45 منٹ تک چاند چاند نظرآنے کا امکان ہے۔