چاند نظر آنے کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات، چاند نظر آہی نہیں سکتا، فواد چوہدری بھی ڈٹ گئے
چاند نظر آنے کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات، چاند نظر آہی نہیں سکتا، فواد چوہدری بھی ڈٹ گئے

رویت ہلال کمیٹی اجلاس‘موصول شدہ شہادتوں کا سائنسی و تکنیکی جائزہ

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس میں سپارکو، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندگان بھی موجود ہیں۔
خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات سے موصل شدہ شہادتوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کےلیے چاند کی مطلوبہ عمر کا ہونا ضروری ہے جو کہ ابھی پوری نہیں ہوئی اس لیے چاند نظر آہی نہیں سکتا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مختلف مقامات سے موصول ہونے والی شہادتوں کو سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر پرکھا جارہا ہے۔