سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو
سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو

مریم نوازکا رویہ بھارتیوں جیسا ہے۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح اتر پردیش الیکشن مہم میں بھارتی سیاستدانوں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائیں ، یہاں یہی رویہ مریم نواز کا ہے ۔

ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستان میں لوگ سڑکوں پر بے آسرا پڑے ہیں تو اس لیے کہ ہسپتالوں میں جگہ نہیں آکسیجن بیڈز ختم ہو چکے ہیں ،اس حالت میں پہنچنے کی بڑی وجہ وہاں کے سیاستدانوں کا غیر ذمے دارانہ رویہ تھا ۔

فواد چوہدری نے مریم نواز کے گزشتہ روز کے شیخو پورہ جلسے کی ویڈیو بھی شیئرکی ۔