لُو کی کیفیت میں شہریوں کا گھر سے باہر نکلنا محال ہو گیا۔فائل فوٹو
لُو کی کیفیت میں شہریوں کا گھر سے باہر نکلنا محال ہو گیا۔فائل فوٹو

شہر قائد شدید گرمی ۔ پارہ 44 ڈگری تک جا پہنچا

شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں پارہ 44 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بحیرہ عرب میں طوفان کے باعث کراچی میں خشک اور گرم ریگستانی ہواؤں کا راج ہے اور سورج آگ برسا رہا ہے، شہر میں لُو کی کیفیت میں شہریوں کا گھر سے باہر نکلنا محال ہو گیا جب کہ درجہ حرارت بھی 43 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 16 فیصد ہے۔