سلیم مانڈوی والا کی درخواست بریت مسترد

اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید کی بھی بریت کی درخواستیں رد کر دی گئی۔

               
May 19, 2021 · اہم خبریں, قومی
فرد جرم کی کارروائی 10 جون تک ملتوی کردی ۔فائل فوٹو

فرد جرم کی کارروائی 10 جون تک ملتوی کردی ۔فائل فوٹو

احتساب عدالت اسلام آباد نے کڈنی ہلز ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی درخواست بریت مسترد کردی ۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا ، عدالت نے سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلیے سلیم مانڈی والا کو 24 مئی کو طلب کرلیا۔

اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید کی بھی بریت کی درخواستیں رد کر دی گئیں،عدالت نے قرار دیا کہ حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ فرد جرم کے بعد کیا جائے گا۔