ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو
ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو

نواز شریف کے نام 88کنال چار مرلے اراضی کی نیلامی

شیخو پورہ میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جائیداد نیلامی کا عمل جاری ہے، فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے ۔

مطابق نواز شریف کی جائیداد نیلامی کا حکم احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے گزشتہ ماہ دیا تھا ، نواز شریف کی زمین فیروز وٹواں شیخو پورہ میں واقع ہے ، شیخو پورہ کی ضلعی انتظامیہ نے نیلامی ہال کے اندراورباہر بینرز لگائے ۔

نیلامی میں حصہ لینے والے شخص کو 10 لاکھ روپے زر ضمانت ضمع کرانے ہوں گے، اے ڈی سی ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں کمیٹی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔

ادھرمختار حبیب کے بعد زمین کا ایک اور دعویدار سامنے آگیا، نوید ناصر نامی شخص نے آکر کہا کہ یہ ہماری وراثتی اراضی ہے ، نیلامی کیسے کی جا سکتی ہے ۔ نیلامی کی انتطامیہ نے زمین کے دعویدار کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت دے دی۔