چودہ دن میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا،فائل فوٹو
چودہ دن میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا،فائل فوٹو

عثمان بزدار نے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دیں۔عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کی دھمکی سے تخت لاہور لرزنا شروع ہوگیا ہے۔عثمان بزداربھی کرسی چھن جانے کے خوف سے منظرعام پرآگئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومتی ارکان کی بڑی تعدادعثمان بزدارسے ناراض ہے،حکومت اورحکومتی ارکان و یلے ہیں،عثمان بزدارتوویسے ہی لاہورسیرکرنے کے لئے آ ئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارحکومتی ارکان سے الوداعی ملاقاتیں کررہے ہیں۔