پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی، ن لیگ کے دور میں فی کس آمدنی 1560 ڈالر تھی،2020-21 میں فی کس آمدنی کم ہوکر 1431 ڈالر پر آگئی، صدر ن لیگ
پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی، ن لیگ کے دور میں فی کس آمدنی 1560 ڈالر تھی،2020-21 میں فی کس آمدنی کم ہوکر 1431 ڈالر پر آگئی، صدر ن لیگ

شہبازشریف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف حکومتی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف حکومتی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے اب سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 25 مئی کو سماعت کرے گا جس کے لیے سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد وفاقی حکومت نے عدالت عالیہ کے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔