احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے پی ایچ ڈی ہولڈرز کو خوشخبری سنا دی

سندھ ہائیکورٹ نے ہر پی ایچ ڈی ہولڈرز کو ماہانہ 25 ہزار روپے الاﺅنس دینے کا فیصلہ سنا دیاہے ۔

سندھ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہاہے کہ چیف سیکریٹری 15 روزمیں سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کریں ، تما م سرکاری پی ایچ ڈی ہولڈر افسران کو ماہانہ پچیس ہزار روپے دیے جائیں ، کسی محکمے کے پی ایچ ڈی ہولڈرز کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے ، تمام محکموں کے پی ایچ ڈی ہولڈرز افسران کو یکساں الاﺅنس دیا جائے ۔

ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو نے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ کسی پی ایچ ڈی ہولڈر کو 25 تو کسی کو 10 ہزار دیے جارہے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا تھا کہ ایسا امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ جس پر سندھ حکومت نے جواب میں کہا تھا کہ صرف یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی ہولڈرکو 25 ہزار روپے الاؤنس دے رہے ہیں۔ دیگر سرکاری پی ایچ ڈی ہولڈرز کو 10 ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے۔