پاکستان اور آئی ایم ایف کے نمائندوں کے درمیان منگل کو بھی گفتگو جاری رہے گی۔فائل فوٹو
پاکستان اور آئی ایم ایف کے نمائندوں کے درمیان منگل کو بھی گفتگو جاری رہے گی۔فائل فوٹو

حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی، بجلی 3 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے مالی سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی، مالی سال کی پہلی، دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔