یونان سے لتھوانیا جانے والی ریان ائیر کی پرواز پر ایک صحافی سوار تھے۔فائل فوٹو
یونان سے لتھوانیا جانے والی ریان ائیر کی پرواز پر ایک صحافی سوار تھے۔فائل فوٹو

صحافی کی گرفتاری کیلیے پرواز زبردستی اتارلی گئی

یونان سے لتھوانیا جانے والی ریان ائیر کی پرواز کوایک صحافی کی گرفتاری کیلیے بیلاروس ائیر فورس نے زبردستی دارالحکومت سے منسک ائیرپورٹ پراتار لیا۔

ے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ریان ائیر کی پرواز ایف آر4974 نے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے یونان کے ایتھنز ائیرپورٹ سے لتھوانیا کے دارالحکومت ویلینیئس کیلیے ٹیک آف کیا۔ طیارہ معمول کے مطابق پرواز کرتے ہوئے سوا دو گھنٹے بعد بیلاروس کی حدود میں داخل ہوا تو بیلاروس ائیر فورس کے طیاروں نے اسے گھیرے میں لے لیا۔بیلاروس ائیرفورس نے طیارے کو دارالحکومت منسک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتار لیا۔

ذرائع کے مطابق بیلاروس کے مشہور حکومت مخالف صحافی رومن پروٹاسویچ اس پرواز میں سفر کر رہے تھے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق منسک ائیرپورٹ اترنے کے بعد بوئنگ 737 طیارے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا جنہوں نے طیارے میں داخل ہوکر صحافی رومن پروٹاسویچ کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا۔

ایوی ایشن کے ماہرین بیلاروس کے ڈکٹیٹر لوکاشین کو کے حکم پر بیلاروس ائیر فورس کی جانب سے ریان ائیر کے طیارے کو زبردستی اتارنے اور دیگر مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر کافی تنقید کر رہے ہیں۔