ویزا نرمی کا اعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے۔فائل فوٹو
ویزا نرمی کا اعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے۔فائل فوٹو

بحرین میں پاکستان کے شہریوں کے داخلے پر پابندی

بحرین نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور بھارت سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین نے پاکستان اور بھارت سمیت جن 5 ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگائی ان میں بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جن ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے وہاں پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

مزید برآں بحرینی شہری اوراقامہ ہولڈرز مستثنیٰ  ہوں گے اور بحرین کے شہریوں کو وطن پہنچنے پر 10 روزہ آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔