ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ لی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ، وزیر داخلہ ، وزیر خزانہ اور مشیر قومی سلامتی امور کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچے ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی  ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیر اعظم کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔