اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو
اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو

کورونا وائرس کے وار جاری۔ مزید 92 افراد جاں بحق

کورونا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 92 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 400 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 9 لاکھ پانچ ہزار 852 ہے ۔ گزشتہ روز 46 ہزار 726 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسزکی شرح 4.82 فیصد رہی ۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اب تک تین لاکھ 35 ہزار 577 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ سندھ میں تین لاکھ 10 ہزار 557 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار187 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 80 ہزار 529 ، بلوچستان میں  24 ہزار 638، آزاد کشمیر میں  18 ہزار 852، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 512  افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملتان میں 72، لاہور میں 45، بہاولپور میں 40، پشاور میں 39 صوابی میں 45  فیصد وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں ۔