سول ایوی ایشن  اتھارٹی نےواقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔فائل فوٹو
سول ایوی ایشن  اتھارٹی نےواقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔فائل فوٹو

 نجی ایئرلائن کی پرواز میں نوجوان جوڑے کی نازیبا حرکات

نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں نوجوان جوڑے کی نازیبا حرکات، فضائی عملے اور ایئرلائن نے کوئی  کارروائی نہیں کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پرواز میں نوجوان جوڑا بوس و کنار اور نازیبا حرکات میں مصروف رہا، جہاز میں موجود فیملیزکی جانب سے شکایت کے باوجود ایئرلائن انتظامیہ اور فضائی عملے نے مذکورہ جوڑے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ایئرلائن کےعدم تعاون پر جہاز میں سوار دوسرے مسافروں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی۔

مسافروں کی درخواست پر سول ایوی ایشن  اتھارٹی نےواقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔