ملزم عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
ملزم عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری۔ 260 سے زائد ٹھکانے تباہ

لاڑکانہ۔گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے جس دوران پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ  اب تک ڈاکوؤں کے 260 سے زائد ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں اورپولیس اہلکاروں میں فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے اور اب تک 12 میں سے نو مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے، آپریشن میں 2 پولیس اہلکار اور ایک فوٹو گرافر شہید ہوئے جب کہ 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس نے اب تک آپریشن میں آٹھ  ڈاکو ہلاک اور 12 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہےکہ محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، ملزمان کی گرفتاری یا اطلاع دینے پرمجموعی طور پر 2 کروڑ 60لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔