’گواٹنگ‘ کی انتظامیہ نے بھی خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔فائل فوٹو
’گواٹنگ‘ کی انتظامیہ نے بھی خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔فائل فوٹو

دس جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون گرفتار

جنوبی افریقاسے تعلق رکھنے والی خاتون کا 10جڑواں بچوں کو جنم دینے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہونے پر خاتون کوگرفتارکرلیا گیا۔37سالہ افریقی خاتون ستھول گوسیامی نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سات بچوں اورتین بچیوں پر مشتمل کل دس جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھی اور اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کے لیے ایک مقامی ہسپتال لایاگیا تھا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری طرف جنوبی افریقا کے علاقے ’گواٹنگ‘ کی انتظامیہ نے بھی خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اورکہا ہے کہ کسی ہسپتال میں کسی خاتون کے ہاں 10جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔