مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر کیمیکل بم حملے شروع کردیے۔ سری نگر میں عید گاہ کے علاقے میں حملے سے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت مزید دو معصوم کشمیریوں کی جان لے گئی۔سری نگر میں کیمیکل بم حملوں سے دو جوانوں کی شہادت کے بعد کشمیری عوام کا بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔