برطانوی شہر مانچسٹر میں اسلامو فویبا کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں شرپسندوں نے مسلم خاتون کونسلر عروج شاہ کی گاڑی کو آگ لگادی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مانچسٹر کی اولڈ ہم کونسل کی پہلی بار لیڈر منتخب ہونے والی مسلم خاتون عروج شاہ کی گاڑی کو ان کے گھر باہر نذرآتش کیا گیا ہے جبکہ اس وقت کونسل لیڈر اپنے گھر میں ہی موجود تھیں۔
شرپسندوں نے گاڑی پرآتش گیر مادہ گرا کر اسے آگ لگائی، آگ اس قدر شدید کی تھی کہ اس کے شعلے عروج شاہ کے پڑوس میں واقع گھر تک جاپہنچے۔برطانوی پولیس نے 23 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔