مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو
مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کرونا سے مزید 21افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 21افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ دو ہزار 607 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 45 ہزار 579 ہے جن میں سے دو ہزار 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 52 ہزار 472، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، پنجاب میں تین لاکھ 49 ہزار 475، اسلام آباد میں 84 ہزار 266، بلوچستان میں 28 ہزار 704، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 632 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 210 ہوگئی ہے۔