ڈیرہ اسماعیل خان۔اسمگلروں نے فائرنگ کرکے 3 کسٹم اہلکاروں کو جاں بحق کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں پر اسمگلروں کی فائرنگ کے نتیجے میں3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ درابن کی حدود کلاچی موڑ پر پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درابن کلاں کلاچی موڑ کے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ ایک زخمی اہلکار نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑا، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ناکہ بندی کردی اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کی نعشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔