اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید101افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین ہزار559نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 63ہزار 678ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار637کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 6.63فیصد رہی۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چار لاکھ 32 ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 62 ہزار 402، پنجاب میں تین لاکھ 94 ہزار 738، اسلام آباد میں 99 ہزار 516، بلوچستان میں 32 ہزار 248، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 228 اور گلگت بلتستان میں نو ہزار 919 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 915 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار 910، خیبرپختونخوا میں چار ہزار 988، اسلام آباد 866، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 339 اور آزاد کشمیر میں 698 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔