اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس گزشتہ 24 گھنٹوں میں 89 زندگیاں نگل گیا جبکہ چار ہزار 103 نئے کیسز سامنے آگئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی )کے مطابق کورونا وائرس سے حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 978 ہو گئی ،اب تک 11 لاکھ 67 ہزار791 پاکستانی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 92 ہزار 941 زیرعلاج ہیں ۔
این سی او سی کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 33 ہزار 931 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، چھ ہزار 924 اموات ہوئیں جب کہ سندھ میں 51 ہزار 77 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔
نجاب کورونا سے متاثر دوسرا بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تین لاکھ 96 ہزار 326 ہے ، 11 ہزار 959 افراد کی کورونا کے باعث اموات ہوئیں جبکہ صوبے میں ایکٹو کیسز 24 ہزار 311 ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، پانچ ہزار 15 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، 7 ہزار 761 اب بھی مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ کرا رہے ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 99 ہزار 910 افراد میں مہلک کورونا وائرس پایا گیا،173 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ 377 اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔
گلگت بلتستان میں نو ہزار 952 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 173 اموات ہوئیں جبکہ 377 زیر علاج ہیں ۔صوبہ بلوچستان میں 32 ہزار 248 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 339افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 475 ایکٹو کیسز ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 380 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 702 افراد دم توڑ گئے ، ریاست میں دو ہزار 722 افراد مریض زیر علاج ہیں ۔