اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے غلام مرتضیٰ ملک کو پانچ سال قید جبکہ شاپنگ سینٹرکی غیر قانونی منزلیں بنانے والے مالک رانا قیوم کو سات سال قید اور ایک ارب روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے نے سی ڈی اے افسران کے خلاف کرپشن کیس میں نیب ریفرنس پر فیصلہ سنایا۔ سی ڈی اے افسران پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا۔
عدالت نے صفا گولڈ مال کی بالائی چار منزلیں بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔سی ڈی اے افسران عمار ادریس، خلیل احمد اور خادم حسین کو بھی قید کی سزا سنائی گئی۔ تمام ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔