پرویزعلی شاہ جیلانی سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے بھانجے تھے۔فائل فوٹو
پرویزعلی شاہ جیلانی سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے بھانجے تھے۔فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی انتقال کرگئے

خیرپور:پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔مرحوم کے اہلِ خانہ کے مطابق انتقال کے وقت سید پرویز علی شاہ جیلانی کی عمر 73 برس تھی۔

مرحوم کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ مرحوم کی تدفین جیلانی محلے میں واقع آبائی قبرستان میں بعدِ نماز مغرب کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر پرویزعلی شاہ جیلانی سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما قائم علی شاہ کے بھانجے تھے۔