جہانگیر ترین کو الیکشن 2018 سے قبل سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔فائل فوٹو
جہانگیر ترین کو الیکشن 2018 سے قبل سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔فائل فوٹو

جہانگیر ترین کا سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ

لودھراں:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی  فیصلے پر  نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ  لوگ  پانچ سال جیل کاٹ کرواپس آتے ہیں، مگر پھر بھی الیکشن لڑتے ہیں۔ اگرآپ کو سزا ملتی ہے تو اپیل کا حق انصاف کا بنیادی حصہ ہے، سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کی سزا میں نظرثانی کرے تو اچھی بات ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کو الیکشن 2018 سے قبل سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔